شمالی وزیرستان:سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے،2افسروں سمیت7جوان شہید

02:26 PM, 16 Mar, 2024

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی اور اس کے بعد متعدد خودکش حملے کیے۔خودکش حملوں کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا، خودکش حملوں کے دوران 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 6 دہشتگردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف نے تمام 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن محمد احمد بدر نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والے 39 سال کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی اور 23 سال کے کیپٹن محمد احمد بدر کا تعلق تلہ کنگ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار صابر، نائیک خوشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد بھی شامل ہیں۔

شہید حولدار صابر کا تعلق ضلع خیبر اور نائیک خورشید کا تعلق لکی مروت سے ہے جبکہ شہید سپاہی ناصر کا تعلق پشاور اور سپاہی راجہ کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی سجاد کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے اور  صدر مملکت نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار  کیا اور شہداء کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نےشمالی وزیرِ ستان میں دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔وزیرِ اعظم نے واقعے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 اہلکاروں بشمول دو افسران کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار  کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے شہداء کی مغفرت اور انکے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دھشتگردوں کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا،مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید جوانوں پر فخر ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق 

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں فوجی جوانوں کے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر نے وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے والے قوم کے جری سپوت لیفٹیننٹ کرنل کاشف، کپٹن احمد سمیت دیگر کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت بھی کی۔

 سردار ایاز صادق  نے کہا کہ قوم اپنے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں،دہشتگرد دشمن کے ناپاک عزائم پر عمل پیرا ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے،دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمت  کی اور بلاول بھٹو زرداری نے    لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور دیگر جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس  کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرکے دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرنا  ہوگا،افواج پاکستان کے آفیسروں اور جوانوں کے قاتل ملک اور قوم کےدشمن ہیں ناقابل معافی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری  نے لیفٹیننٹ کرنل کاشف شہید اور دیگر شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار  کیا اور کہا کہ  قوم اپنے بہادر سپوتوں کو کبھی نہیں بھولے گی،شہداء کے قاتل دہشت گردوں نے مکمل صفایا ہی شہداء سے وفا اورانصاف ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی 

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نےشمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی  نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کے دوران شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کیپٹن محمد احمد بدر سمیت 7 جوانوں کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا اور پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر  سپوتوں نے جرات کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، وطن عزیز کے امن کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،شہداء ہمارا افتخار ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں،دکھ کی گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدیدمذمت کی ہے اور وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی وتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ 6دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف نے 6دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا اور امر ہو گئے،پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دھرتی کی خاطر جان دے کر تاریخ رقم کی۔پاک فوج کے افسر اور جوان پوری قوم کا فخر ہیں۔ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کی درانداز ی کو ناکام بناکر پاک سرزمین کی حفاظت کی۔افسروں اور جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ  نے شمالی وزیرستان  میں چیک پوسٹ  پر  دہشتگردوں کے حملے کی شدید  مذمت  کی ہے،وزیراعلیٰ سندھ  نے5 فوجی جوانوں کی  شہادت پر گہرے  دکھ کا اظہار  کیااور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  مرادعلی شاہ نے کہا کہ شہداء ہمارے قومی ہیروز ہیں  اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،دہشتگرد کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے،ایسے عناصر وں  کا بہت جلد قلع قمع  کردیا جائے گا،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ، ہم ضروری دہشتگردی کے ناسور  کو جڑ سے ختم کرنے میں کامیاب ہوں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے  شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان  گنڈاپور 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان  گنڈاپور نےشمالی وزیرستان  میں چیک پوسٹ  پر  دہشتگردوں کے حملے کی شدید  مذمت  کی اور وزیر اعلیٰ نے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت پانچ اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے  شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کے جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کا جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرکے جام شہادت نوش کیا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں،ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا  نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے،اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے،ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی 

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے،اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے سیکورٹی فورسز اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادری سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی  نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ جوانمردی سے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے،شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

گورنرخیبر پختونخوا حاجی غلام علی 

گورنرخیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے شمالی وزیرستان میں  دہشتگردوں کے حملہ کی شدید مذمت کی اور گورنر کا حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت پانچ جوانوں کی شہادت پر گہرے غم و دکھ کا اظہار کیا ہے۔گورنر کا شہداء نے خراج عقیدت، لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ گورنر نے شہداء کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز افسران و جوانوں نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان 

صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کی مذمت   کرتے ہوئے کہا کہ  سکیورٹی فورسز پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، پاک فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت ہمیشہ پر عزم رہے گی۔

عبدالعلیم خان نے کرنل کاشف کی قیادت میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے کہا کہ مردانہ وار مقابلے سے فوجی افسران اور جوانوں نے ایک مرتبہ پھر نئی تاریخ رقم کر دی۔پوری قوم آپ کے ساتھ ہے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا ہے۔

عون چوہدری 

شمالی وزیرستان،میر علی میں دہشت گردوں کےحملے پرعون چوہدری نے مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کے شہدا کیلئےدعائے مغفرت کی اور شہدا کے  لواحقین سے اظہار تعزیت  کی۔

عون چوہدری نے کہا کہ لیفنٹنٹ كرنل كاشف علی اور کیپٹن بدر علیسمیت حملے میں شہید ہونے والے  قوم كا سرمایہ تھے،ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج كی قربانیں رائیگاں نہیں جائیں گی،پوری قوم دہشت گردی كی اس جنگ میں پاك فوج كے شانہ بشانہ كھڑی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ 
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے پر اظہار مذمت کی ہے اور دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت، شہداءکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا سیکورٹی فورسز پر حملہ ایک بزدلا نہ اور قابل مذمت فعل ہے، پاک فوج کے بہادر جوان ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،حکومت شہداءکے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے،حکومت دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے حکومت پرعزم ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت عوام کے ساتھ مل کر آخری حد تک جائے گی۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سکیورٹی فورسز کی  پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے افسوسناک واقعہ کی مذمت کی ہے اور واقعہ میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت پانچ اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

مشیر اطلاعات نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں،ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہےجبکہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملےکی شدید مذمت  کی ہے اور حملے میں شہید سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے المناک نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اعظم نزیر نے کہا کہ قوم ان بہادر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے قوم کی خدمت میں اپنی جانیں نچھاور کیں،ملک و قوم دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بنانے کے اپنے عزم میں متحد ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں شہداء اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعائیں۔

مزیدخبریں