سابق وزیراعظم نواز شریف اتفاق ہسپتال پہنچ گئے

03:53 PM, 16 Mar, 2024

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لاہور میں اتفاق ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اتفاق ہسپتال پہنچے۔ جہاں انہوں نے اپنے ہم زلف اور حسن نواز کے سسر ڈاکٹر آصف بیگ کی عیادت کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آصف بیگ گزشتہ کئی دنوں سے شدید علیل ہیں۔ حسین نواز اور حسن نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ اتفاق ہسپتال پہنچے۔

نواز شریف کی آمد پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے۔

مزیدخبریں