عمران خان نے حامد خان کو اہم ذمہ داری سونپ دی

04:27 PM, 16 Mar, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے انہیں اہم ذمہ داری سونپتے ہوئے ایکٹو رول پلے کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ سینٹ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔ پنجاب میں سینٹ کی تین سے چار نشستیں جیتیں گے۔ پارٹی کو شدید نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہماری اصلی لیڈرشپ عوام سے دور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورکرز کو بھی حراساں کیا جا رہا ہے۔ وہ بھی انڈر گراؤنڈ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو ملنے کے تمام رستے بند کر دیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی لیڈرشپ کو حراساں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی نے ایکٹو رول پلے کرنے کے احکامات دئیے۔ اس وقت آئین کو روندا جا رہا ہے قانون کو توڑا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش غلط ہوگی۔ 2002 میں چند مرضی کے ججز کو فائدہ پہنچانے کے مشرف نے کوشش کی تھی۔ غیر معروف اقدامات ہمیشہ ہی اپنا وجود کھو جاتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پہلے دن سے لیول پلینگ فیلڈ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فی الفور رہا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلے قابل تعریف نہیں ہیں۔ ابھی بھی ان کے پاس وقت ہے کہ درست فیصلے کریں تاکہ پاکستان کی تاریخ میں ان کا نام ہو۔

مزیدخبریں