190 ملین پاونڈ ریفرنس، گواہ کاعمران خان اور بشریٰ بی بی کے حق میں بیان

05:36 PM, 16 Mar, 2024

ویب ڈیسک: 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند بھی کیا گیا ، عمران خان اور بشری بی بی ٹرسٹ کی زمین اور اثاثوں کے بینفشری نہیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ ریفرنس پر اڈیالہ جیل میں سماعت  احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا ،بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے وکلا نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے چیف فنانشل آفیسر زاہد حنیف پر جرح مکمل کرلی ،190 ملین پائونڈ ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند بھی کیا گیا ۔

سی ایف او القادر یونیورسٹی نے اپنے بیان میں کہاعمران خان اور بشری بی بی القادر ٹرسٹ کی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل نہیں،القادر ٹرسٹ کے ملازمین کی ہائیرنگ اور فائرنگ میں عمران خان اور بشری بی بی کا کوئی عمل دخل نہیں،یہ درست ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی نے ٹرسٹ کی منیجمنٹ کمیٹی کے فیصلوں سے کوئی اختلاف نہیں کیا ۔

ٹرسٹ کے اکائونٹ سے کوئی رقم عمران خان اور بشری بی بی کے اکائونٹ میں ٹرانسفر نہیں ہوئی، ٹرسٹ کی زمین القادر یونیورسٹی کے قیام کے مقصد کے لئے تھی،ریکارڈ کے مطابق ٹرسٹ کے تمام اثاثے ٹرسٹ کے مفاد کے لئے ہیں، ٹرسٹ کے اثاثوں سے ٹرسٹی کوئی فائدہ نہیں لے سکتے ۔

سی ایف او القادر یونیورسٹی نے کہا کہ ٹرسٹی کا رشتہ دار یا ملازم بھی ٹرسٹ کے اثاثوں سے کوئی فائدہ نہیں لے سکتا ، ٹرسٹی ٹرسٹ کی زمین کو مستقبل میں ذاتی استعمال میں نہیں جاسکتے،یہ درست ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی ٹرسٹ کی زمین اور اثاثوں کے بینفشری نہیں ہیں۔

 سی ایف او القادر یونیورسٹی کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ ٹرسٹ کے اثاثوں کے بینفشری ٹرسٹ میں پڑھنے والے طلبہ اور فیکلٹی ممبرز ہیں، ٹرسٹ کے ٹرسٹی کسی بھی صورت ٹرسٹ کے اثاثوں کے بینفشری نہیں ہیں۔بعدازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد190 ملین پائونڈ ریفرنس پر سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں