پاکستان ٹیم کا دورہ آسٹریلیا، کرکٹ آسٹریلیا پورٹل پر ساؤتھ ایشین کرکٹرزکی رجسٹریشن میں رکارڈ  اضافہ

05:52 PM, 16 Mar, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی کرکٹر ز کی  کرکٹ آسٹریلیا کے پورٹل پر رکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے بعد جنوبی ایشیائی  کرکٹرزکے رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں برس  پاکستان نے وائٹ بال اور انڈیا نے ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔2024 میں  ایشین ٹیموں کے دورے کی وجہ سے بھی  رجسٹریشن پر مثبت فرق پڑا ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے پورٹل پر ہر طرز اور ہر سطح  کے کرکٹر کو رجسٹریشن کرانا لازمی ہے تاہم سب سے زیادہ رجسٹریشن  ساوتھ ایشین کرکٹرزکی سامنے آئی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بھارت کی مرد اور خواتین  اور پاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے رحجان میں مزید اضافہ ہو گا۔ ملٹی کلچرل ایکشن پلان ترتیب دینے سے بھی مختلف کمیونیٹیز کو آگے آنے کا موقع ملا ہے۔اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ساوتھ ایشین ٹیموں کے دورہ آسٹریلیا کی وجہ سے فینز  میں مزید جوش و خروش بڑھے گا ۔

 سب سے زیادہ رجسٹریشن میں سنگھ  نام  رکھنے والوں نے  نے بڑی تعداد میں رجسٹریشن کرائی جس نے"اسمتھ" نام والوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔سنگھ نام رکھنے والوں کی تعداد 4262 جبکہ اسمتھ کی تعداد 2364 رہی ،"خان"  "شرما"  اور "کمار" نام رکھنے والے کرکٹرز نے بھی رجسٹریشن کرائی ۔ پارٹیسپیشن ہیڈ جیمزکوارمبے کا کہناتھا کہ ملٹی کلچرل کمیونیٹیز کی وجہ سے رجسٹریشن میں اضافہ شاندار ہے، وہ چاہتےہیں کمیونیٹیز اہم رول ادا کریں گے

مزیدخبریں