کورونا نے مزید 76 افراد کی جان لے لی
08:26 AM, 16 May, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا نے مزید 76 افراد کی جان لے لی، ایک روز میں 2 ہزار 379 نئے کیسز رپورٹ، ٹٰیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ آٹھ دو فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 68 ہزار 819 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ واینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 76 افراد جان کی بازی ہار گئے ٗ مزید 2ہزار 379افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ٗ جس کغ بعد ملک بھر میں عالمی وبا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 68ہزار819 ہو گئی ہے۔ملک بھر میں تاحال کورونا کے 7 لاکھ88 ہزار 768مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ 8لاکھ77ہزار130مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ کورونا سے افسوسناک طور پر 19ہزار543موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 30,402ٹیسٹ کئے گئے۔