اسرائیلی حملوں سے بچوں اور خواتین سمیت181 شہید

08:26 AM, 16 May, 2021

اویس
غزہ ( ویب ڈیسک ) اسرائیل کی بربریت جاری ہے اور ہلاک ہونے والے کی تعداد 181ہو گئی ہے ٗ جاں بحق افراد میں 41 بچے اور 23 خواتین بھی شامل ہیں ٗ زخمی ہونے والوں کی تعداد گیارہ سو سے زائد ہے جن میں سے 38 کی حالت نازک ہے۔تفصیلات کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی بربریت جاری ہے ٗ گزشتہ رات گئے حماس رہنما کے گھر پر حملہ کیا گیا ٗ گزشتہ روز میزائل حملے سے ایک بارہ منزلہ عمارت بھی تباہ کر دی گئی جس میں الجزیرہ ٹی وی اور امریکی ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کا دفتر تھا ٗ اسرائیل کا موقف ہے کہ یہ بارہ منزلہ عمارت فوجی حدف تھی ۔غزہ میں جن میڈیا ہائوس کے دفاتر تباہ کئے گئے ہیں انہوں نے اسرا ئیل سے مطالبہ کیا ہے کہ ثبوت فراہم کئے جائیں کہ ان کی بلڈنگ میں کوئی دہشت گرد عناصر موجود تھے ٗ غزہ میں اسرائیل نے ایک اور فضائی حملے میں کئی ٹن وزنی بارود برسا کر سرنگ تباہ کردی ٗاسرائیل کے حملوں میں سوا سات سو گھر تباہ ہونے سے سینکڑوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں ٗ شمالی غزہ میں مسجد بھی شہید کر دی گئی ٗ جوابی حملے میں حماس کی طرف سے راکٹوں کا سلسلہ جاری ہے جنہیں اسرائیل فضا میں ہی تباہ کر دیتا ہے مگر اس کےباوجود جاں بحق ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد دس ہو چکی ہے۔
مزیدخبریں