پاکستان بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کھول دی گئی
10:06 AM, 16 May, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر کی ہدایات کے مطابق آج سے ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور بین الصوبائی ٹریفک کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے بعد آج سے ملک بھر میں مسافروں سفر کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ چند دنوں کے لاک ڈائون کے بعد آج سے بحال کر دی گئی ہے ٗ گنجائش سے پچاس فیصد کم مسافروں کو بٹھایا جا سکے گا ٗ بی آر ٹی سروس بھی صبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک دوبارہ شروع کردی گئی ہے ٗ ٹرینیں ستر فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گے ٗ تمام دفاتر کل سے کھول دئیے جائیں گے۔پچاس فیصد حاضری کی اجازت ہو گی ٗ بازار رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی ٗ ریسٹورنٹس میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہو گی جبکہ تعلیمی ادارے ملک بھر میں ابھی نہیں کھولے جا رہے بلکہ23 مئی تک بند رکھے جائیں گے ٗعالمی وبا کے ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال اور مزید فیصلوں کیلئے این سی او سی کا اجلاس 19 مئی کو ہو گا۔