گڈاپ میں پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ، ڈانس پارٹی منعقد کرنیوالے گرفتار

11:26 AM, 16 May, 2021

شازیہ بشیر

ملیر ( پبلک نیوز) گڈاپ میں پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ، فارم ہاؤس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور ڈانس پارٹی منعقد کرنے والے شخص سمیت 19 مہمان گرفتار۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور ڈانس پارٹی منعقد کرنے والے شخص سمیت 19 مہمان گرفتار کر لئے گئے۔ گرفتار افراد میں 07 خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس نے فارم ہاؤس سے شیشہ، حقہ، تمباکو اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا۔ گرفتار افراد حکومت کیجانب سے جاری کئے گئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ فارم ہاؤس کو سیل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار افراد کیخلاف مقدمہ نمبردرج کر لیا۔ گرفتار افراد کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں