مولانا فضل الرحمان کا 21مئی یوم فلسطین منانے کا اعلان

02:14 PM, 16 May, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 21 مئی کو یوم فلسطین منانے کا اعلان کردیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کی حمایت اور اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اضلاع کی سطح پر بھرپور مظاہرے کئے جائیں۔ حرمین شریفین کی طرح قبلہ اوّل بیت المقدس کا تحفظ ایمانی فریضہ ہے۔ امت مسلمہ کے خون کو ارزاں سمجھنے والوں کے خلاف امت مسلمہ کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ علماء کرام جمعہ کے اجتماعات میں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

مزیدخبریں