قومی اسمبلی کے 33 ویں اجلاس کے لیے انتظامات مکمل

03:13 PM, 16 May, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) قومی اسمبلی کا 33 ویں اجلاس کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کے لیے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران سیکیورٹی اور کوویڈ سے متعلق حفاظتی انتظامات مکمل کیے گے ہیں۔ اجلاس میں مہمانوں کے داخلہ پر پابندی ہوگی۔ ممبران قومی اسمبلی سے مہمانوں کو ساتھ نہ لانے کی درخواست کی گئی ہے۔ ممبران کی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ لاجز سے شٹل سروس چلائی جائے گی۔

ممبران اسمبلی اور میڈیا کے نمائندوں کو کوویڈ سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ میڈیا سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی رپورٹرز پہلے سے جاری کردہ سیکیورٹی پاسسز کے ذریعے اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔

مزیدخبریں