وزیر اعظم عمران خان کو ملائشیا کے ڈاکٹر مہاتیرمحمد کا ٹیلیفون

04:36 PM, 16 May, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم عمران سے ملائشیا کے ڈاکٹر مہاتیرمحمد کا ٹیلیفونک رابطہ۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم اور ڈاکٹر مہاتیر نے فلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور بے گناہ اور بے دفاع فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ وزیر اعظم نے مسجد اقصی میں معصوم نمازیوں پر حملوں اور غزہ پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کی۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری کو جاری حملوں کو روکنے، شہریوں کی حفاظت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دو ریاستی وژن پر مبنی ایک منصفانہ اور پائیدار حل کی سہولت کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں