”جس نے حق کی بات کی غدارکہلایا، پورا پاکستان غدار ہے“

04:37 PM, 16 May, 2021

شازیہ بشیر

لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس نے حق کی بات کی وہ غدار کہلایا تو پورا پاکستان غدار ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام جان چکی ہے کہ آئین ماننے والے کون اور غدار کون ہیں، غداری کے فتوے بانٹنے والے سن لیں اب لوگوں نے ڈرنا چھوڑ دیا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جس سیلیکٹڈ کو 22 کروڑ عوام پر مسلط کیا جائے، غدار اسے کہتے ہیں، غدار وہ ہے جو کشمیریوں کا سودا کرکے منہ لٹکاکر واپس آئے، بھارت میں بیٹھ کر اداروں کے خلاف بات کرنے والے کو غدار کہتے ہیں۔

مزیدخبریں