کیا آپ نے کبھی کوبرا کو گلاس سے پانی پیتا دیکھا ہے؟

11:36 AM, 16 May, 2022

احمد علی
ایک بلیک کوبرا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے کہ جس میں وہ ایک شخص کے ہاتھ میں رکھے گلاس سے پانی کو پی رہا ہے۔ کوبرا کرہ ارض پر سانپ کی سب سے زہریلی نسل میں سے ایک ہے اور یہ جنوب مشرقی ایشیاء سے تعلق رکھتا ہے۔ زہریلے سانپ کی ویڈیو بھارتی آفسر کی ٹوئٹر پوسٹ کے جواب میں ایک شخص نے پوسٹ کی تھی جس میں ایک بندر اور چند بطخ کے بچے کو ایک ساتھ تربوز کھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ بعد ازاں ایک صارف نے جواب میں گلاس سے پانی پیتے ہوئے کوبرا کی ویڈیو شیئر کر دی ۔ ویڈیو میں بخوبی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کے ہاتھ میں پانی کا گلاس موجود ہے اور بلیک کوبرا اُس گلاس میں سے پانی پی رہا ہے۔ کیپشن میں صارف نے لکھا کہ ’بندر اور بطخ کے بچے تربوز کھا رہے ہیں اور یہاں آپ کنگ کوبرا کو ہاتھ میں پکڑے گلاس سے پانی پیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔‘
مزیدخبریں