عمران اسٹیبلشمنٹ کو نہیں سیاسی مخالفین کو نشانہ بنائیں: پرویز الٰہی

11:49 AM, 16 May, 2022

احمد علی
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے سینیئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت وقت کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور اسٹیبلشمنٹ نے کچھ نہیں کیا، کیا اس سے زیادہ نیوٹرلٹی ہوتی ہے؟ یہ کہنا درست نہیں کہ وہ نیوٹرل نہیں، وہ نیوٹرل ہیں، عمران اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کی بجائے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنائیں۔ ایک انٹرویو میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کا خاتمہ، ایسی بات نہیں ہونی چاہیے جس سے فائدے کی بجائے نقصان ہو، حکومت وقت کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو اسٹیبلشمنٹ نے کچھ نہیں کیا، کیا اس سے زیادہ نیوٹرلٹی ہوتی ہے؟ یہ کہنا درست نہیں کہ وہ نیوٹرل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری بھی کوشش یہی ہےکہ عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہترہوں، خان صاحب کے پاس جب بھی گئے ، یہ ہی کہا کہ ہمیں لڑائی والا کام نہیں کرنا،کوئی فائدہ نہیں، ہماری ڈائریکشن یہ ہونی چاہیے کہ ہم سیاسی مخالفین کو ہٹ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کیوں بے ساکھیاں ڈھونڈ رہی ہے وہ کیوں کسی اور کی مداخلت کیوں چاہتی ہے؟ حکومت ڈیلیور کرکے دکھائے اور اشیاء کی قیمتیں نیچے کرکے دکھائے، شہباز شریف اپنی مکینکی دکھائے اور بجلی کا مسئلہ حل کرے۔ شریفوں نے ہمیشہ ہمارے ساتھ دھوکا کیا اور ہم نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، وفاقی سطح پر جلد الیکشن کرائےجائیں.
مزیدخبریں