شیخ رشید کا عام انتخابات سے متعلق بڑا دعویٰ

04:12 PM, 16 May, 2022

احمد علی
اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کل کا دن بھاری نہیں ہوا تو اسی ہفتے الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو جائے گا۔ عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ پر کام ہو رہا ہے الیکشن ستمبر میں ہوں گے کل کا دن بھاری نہیں ہوا تو اسی ہفتے الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو جائے گا۔آصف زرداری کے علاوہ تمام پارٹیاں الیکشن کیلئے راضی ہیں ،تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے بھی یہی ہے کہ نئے انتخابات کرائےجائیں، شہبازشریف تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے لندن لےکرگئےتھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں تیزی سے نئے وزیراعظم کے ناموں پر غور جاری ہے ،نگراں وزیراعظم کےلئےمعاشی ماہرین کےناموں پر غور ہو رہا ہے سب کسی معاشی ماہرکووزیراعظم لانےکیلئےمحنت کر رہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان رابطہ نہیں کر رہے تو مطلب یہ نہیں کہ پی ٹی آئی رابطےمیں نہیں، عمران خان کو فوری الیکشن کی تاریخ چاہیےبس یہ ضدہے۔ انہوں نے کہا کہ پرسوں صورتحال بالکل واضح ہوجائےگی غیرملکی قوتیں بھی اب فوری الیکشن چاہتی ہیں کوئی نہیں چاہتاملک انتخاب سےدوقدم آگےانقلاب کی طرف جائے۔
مزیدخبریں