حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

10:23 AM, 16 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی فی لٹر قیمت 12 روپے کمی کیساتھ 270 روپے ہوگئی جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 30 روپے فی لٹر کمی کے ساتھ 258 روپے فی لٹر ہوگئی۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت میں 12 روپے کمی کی گئی، موجودہ قیمتیں 31 مئی تک جاری رہیں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق حکومت زیادہ سے زیادہ عوام کوریلیف دینے کی کوشش کرتی ہے، انہوں نے ٹرانسپورٹر حکام سے اپیل کی ہے کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دیدیا ہے ، آپ بھی کرایوں میں کمی کے لئے اقدامات کریں۔ خیال رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز دی گئی تھی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں پٹرول،270 روپے فی لٹر لائٹ ڈیزل، 152 روپے 68 پیسے فی لٹر مٹی کا تیل ، 164 روپے 07 پیسے فی لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل،258 روپے فی لٹر
مزیدخبریں