قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 منظور کرلیا گیا

04:12 PM, 16 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے توہین پارلیمنٹ بل منظور کرلیا، رانا قاسم نون نے توہین پارلیمنٹ بل 2023ء ایوان میں منظوری کیلئے پیش کیا۔ بل کے تحت ایوان کی توہین پر 6 ماہ قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ اس بل کے تحت پارلیمنٹ کی توہین پر کسی بھی حکومتی یا ریاستی عہدیدار کو طلب کیا جا سکے گا۔ 24 رکنی پارلیمانی کمیٹی توہین پارلیمنٹ کیسز کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کے 50، 50 فیصد اراکین کو شامل کیا جائے گا، کنٹمپٹ کمیٹی شکایات کی رپورٹ پر اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کو سزا تجویز کرے گی۔ جس کے بعد سپیکر یا چیئرمین سینیٹ متعلقہ فرد پر سزا کے تعین کا اعلان کرسکیں گے۔
مزیدخبریں