عمران ایک اصول پسند شخصیت ہیں جو اپنے اصولوں کے آگے کمپرومائز نہیں کرتا

05:35 PM, 16 May, 2023

احمد علی
سینئر اداکار جاوید شیخ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اصول پسند شخصیت ہیں جو اپنے اصولوں کے آگے کمپرومائز نہیں کرتا۔ جاوید شیخ حال ہی میں نجی میڈیا کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے عمران خان کی خوبی بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور میرا 1995 کا ساتھ ہے، میں شوکت خانم کیلئے آج تک کام کررہا ہوں، مجھے ان کی جو چیز اچھی لگتی ہے وہ ان کا نڈر ہونا ہے، وہ اصولوں کے پابند شخص ہیں، اگر کوئی شخص شوکت خانم کیلئے عمران خان سے سفارش کرنے آئے تو عمران خان اسے باہر نکال دیتے ہیں۔ جاوید شیخ نے کہا کہ زرداری ، نواز شریف اور عمران خان تینوں نے مجھے عزت دی ہے، 1995 میں بھوربن میں اپنی فلم ’مشکل ‘کی شوٹنگ کررہا تھا جب نواز شریف کسی کانفرنس کیلئے وہاں تشریف لائے تھے، میں نے انہیں گانے کی شوٹ دیکھنے کیلئے دعوت دی، اس کے بعد نواز شریف نے مجھے لنچ پر مدعو کرلیا اس کے بعد ہماری دوستی بڑھ گئی، عید پر، کرکٹ میں ملاقاتیں ہونے لگیں اس کے بعد والد کے انتقال پر بھی نواز شریف مصروفیات کے باوجود تعزیت کیلئے آئے۔ ان کا کہنا تھاکہ آصف زرداری یاروں کے یار ہیں، نواز شریف پیار کرنے والے اور عمران خان اصولوں کے پابند ہیں۔
مزیدخبریں