اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

09:22 PM, 16 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو خیبر پختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، بالائی سندھ، گلگت بلتستان، کشمیراور اسلام آباد میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ظاہر کی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔تاہم پنجاب ، سندھ اور بگروٹ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں خانپور 28، رحیم یار خان 04، سیالکوٹ، گجرات 03، جوہر آباد 02، نور پور تھل، اٹک، چکوال 01، سندھ میں روہڑی 04، جیکب آباد، سکھر 02، گلگت بلتستان میں بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 44، سبی، سکرنڈ اور دادو میں 43 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں