حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا
10:40 PM, 16 May, 2023
اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری سکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج دیئے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ تشریف لائیں، عازمین حج شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ سے ویکسین اور ضروری ادویات کی پیکنگ کروا لیں۔ عازمینِ حج کو اطلاع بذریعہ ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کی جا رہی ہے، سیالکوٹ سے پہلی حج پرواز 22 مئی، ملتان 23 مئی، کوئٹہ سے 24 مئی کو روانہ ہو گی، رحیم یار خان سے پہلی حج پرواز 6 جون جبکہ سکھر سے 7 جون کو روانہ ہو گی۔آخری حج پرواز یں 20 جون کو روانہ ہو ں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حاجی کیمپوں میں گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی حفاظتی ویکسین لگانے کا آغاز 17 مئی سے ہو گا، وزارت کے اشتراک سے این سی او سی نے حاجی کیمپوں میں مفت کرونا ویکسین کاونٹر قائم کر دیے، پرواز سے 24 گھنٹے قبل پاسپورٹ، ٹکٹ، ویزہ ، شناختی لاکٹ وغیرہ حاجی کیمپوں سے فراہم کیے جائیں گے، حج کی ادائیگی کے بعد پروازوں کی واپسی 4جولائی سے شروع ہو گی۔