( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ انگلینڈ کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں دیکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایجبسٹن اسٹیڈیم میں پاکستان بھارت میچ کے لیے فین پارک بنایا جا رہا ہے ۔ پاک بھارت میچ 9 جون کو نیو یارک میں شیڈولڈ ہے ۔
ایجبسٹن کے فین پارک میں 8 ہزار تک تماشائیوں کے آنے کی توقع ہے ۔ آئی سی سی نے بھی فین پارک کے لیے وینیو کی تصدیق کی ہے۔ پاک بھارت میچ کے موقع پر ایجبسٹن میں فیملی فیسٹیول کا ماحول ہو گا ۔ فینز بڑی اسکرین پر میچ دیکھیں گے سابق پاک بھارت کرکٹرز بھی موجود ہوں گے۔
چیف ایگزیکٹو ایجبسٹن اسٹیورٹ کین نے بتایا کہ انگلینڈ کے اس واحد وینیو کو فین زون کے لیے آئی سی سی نے چنا ہے۔
مقامی کمیونٹی کا ورلڈ کپ کا حصہ بننے کا یہ موقع ہے اسٹیورٹ کین آئی سی سی کی جانب سے عالمی سطح پر بڑی اسکرین نصب کرنے کے لیے گراؤنڈ کی تصدیق کردی گئی ہے، اتوار 9 جون کو ایجبسٹن میں کھیل کے لیے 8ہزار سے زائد شائقین کے جمع ہونے کی توقع بھی کی جارہی ہے۔
ایجبسٹن کے چیف ایگزیکٹیو سٹورٹ کین نے کہا کہ ہم ملک میں واحد مقام ہیں جسے آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ کے فین زون کے مقام کے طور پر منتخب کیا ہے جو حیرت انگیز ہے۔
واضح رہے میچ کو لائیو کمنٹری کے ساتھ بڑی اسکرینوں پر دیکھنے کے علاوہ شائقین ایک بڑے فیملی پکنک ایریا تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے جس میں کرکٹ اسکل چیلنجز اور ہندوستانی اور پاکستانی دونوں کمیونٹیز کی ثقافتی پرفارمنسز شامل ہیں۔