ویب ڈٰیسک: سپریم کورٹ میں آج نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔ جہاں سے ان کی تصویر لیک ہوگئی۔ سابق وزیراعظم نے ہلکے نیلے رنگ کی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تصویر لیک ہونے کے بعد کرک کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ لگ بھگ 286 دن پابند سلاسل رہنے والے اپنے محبوب لیڈر کی ایک جھلک دیکھ کر عوام خوشی سے نہال ہوگئی اور اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔
کرک کی عوام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں عوام کو مٹھائیاں تقسیم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے عمران خان کی تصویر لیک ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور سیکیورٹی اسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تصویر لیک کرنے والے شخص کا پتہ چلائیں اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔