بلاول بھٹو پشاور آرہے ہیں ، روک سکو تو روک لو، گورنر خیبرپختونخوا

03:58 PM, 16 May, 2024

(ویب ڈیسک ) گورنر خیبر پختونخوا   فیصل کریم کنڈی نے     کہا ہے کہ بلاول بھٹو پشاور آرہے ہیں ، روک سکو تو روک لو۔

صحافی نے گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی سے سوال کیا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے آپکے   کے پی ہاؤس میں پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔اس پر گورنر نے کہا کہ وزیر اعلی کےپی علی امین گنڈا پور نے پابندی اپنی شام کی  سرگرمیاں چھپانے کیلئے لگائی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بہت جلد پشاور آرہے ہیں ،اگر کوئی بلاول کو آنے سے روک سکتا ہے تو روک لے۔انہوں نے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ہیں۔

مزیدخبریں