دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی، 1 ہی خاندان کی 2 خواتین ، 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

04:14 PM, 16 May, 2024

(ویب ڈیسک ) دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے   1 ہی خاندان کی 2 خواتین اور  4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  منڈی بہاوالدین کی تحصیل ملکوال کے نواحی علاقہ نورپور پیراں کے قریب بدقسمت خاندان نے پیراں والا ضلع جہلم سے اپنی کار کشتی (بیڑے) پر لوڈ کرائی۔

2 خواتین عظمت بی بی، شہناز بی بی اور4 بچے چھ سالہ غیور عباس، چھ سالہ شاہ میر، آٹھ سالہ شہیر عباس اور دو سالہ رعنا کار میں بیٹھے ہی تھے کہ   کشتی دریا  میں توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی جس سے کار دریا میں جا گری۔

  کار میں سوار دو خواتین اور چار بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ لاشیں دریا سے نکال لی گئیں جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کیا گیا۔

ادھر  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا منڈی بہاو الدین کے قریب نور پور میراں کے مقام پر دریائے جہلم میں کشتی الٹنے  سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر  افسوس کا اظہار کیا ہے اور  جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ  افسوسناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 4 بچوں اور 2 خواتین کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا ہے۔ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزیدخبریں