ویب ڈیسک: سونے کی کم ہوتی قیمتوں کو ایک مرتبہ پھر پر لگ گئے ہیں اور آج سینکڑوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1371 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں25 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2390 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔