سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لے لیا

06:05 PM, 16 May, 2024

(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق  سینٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لے لیا ہے،کیس کی سماعت کل ہو گی.

گزشتہ روز سینیٹر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کر کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

خیال رہے کہ آج نیب ترمیم کیس میں بھی   فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ذکر ہوا تھا۔دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلا کر تشویش کا اظہار کیا تھا.

مزیدخبریں