بشری بی بی نے میڈیکل چیک اپ کروانے سے انکار کردیا

08:07 PM, 16 May, 2024

(ویب ڈیسک ) جیل ذرائع کے مطابق بشری بی بی نے میڈیکل چیک اپ کروانے سے انکار کردیا۔ ڈاکٹر فیصل کے اسرار کے باوجود بشری بی بی نے خون کا سیمل نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق   بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے پمز ہسپتال کے عملے نے لے لیے، بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ عدالتی حکم کی روشنی میں ڈاکٹر فیصل کی نگرانی میں ہوا۔

خیال رہے کہ   بانی پی ٹی آئی احتساب عدالت میں متعدد مرتبہ بشری بی بی کے معائنے کی درخواست کرچکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ   بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر بھی بشری بی بی طبی معائنے کے لیے راضی نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق   بانی پی ٹی آئی کے پمز ہسپتال سے مختلف ٹیسٹ کرائے جائیں گے اورمیڈیکل ٹیسٹ رپورٹس احتساب عدالت میں پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں