غزہ نسل کشی : بائیڈن انتظامیہ کی ایک اور رکن نے ستعفیٰ دیدیا

09:04 PM, 16 May, 2024

(ویب ڈیسک )امریکی محکمہ داخلہ میں تعینات چیف آف اسٹاف کی معاون خصوصی للی گرینبرگ نے غزہ کے معاملے پر امریکی پالیسیوں پر احتجاجاً استعفیٰ دیدیا۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی  جاری ہے، جس میں امریکا   اسرائیل کا ہتھیاروں  کے ذریعے بھرپور ساتھ دے رہا ہے۔امریکی پالیسیوں کے خلاف اب جوبائیڈن انتظامیہ کے اندر سے ہی آزازیں اٹھ رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی محکمہ داخلہ میں تعینات چیف آف اسٹاف کی معاون خصوصی للی گرینبرگ نے غزہ کے معاملے پر امریکی پالیسیوں پر احتجاجاً استعفیٰ دیدیا ہے۔انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ ان کا ضمیر انہیں مزید کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔

للی گرینبرگ  کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ   امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک موقع پر کہا تھا کہ اسرائیل کے وجود کے بغیر دنیا میں کوئی بھی ایسا یہودی نہیں ہوگا جو محفوظ ہو، ہم امریکی صدر کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں  نے بتایا کہ  صدر جو بائیڈن یہودیوں کو امریکی وار مشین کی شکل دے رہے ہیں اور یہ بہت غلط ہے۔

مزیدخبریں