پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12بجے، 16 نومبر 2021
11:27 AM, 16 Nov, 2021
شیخوپورہ میں اسکول وین ٹرین کی زدمیں آگئی،خوفناک حادثے میں 2طالبات جاں بحق،10سے زیادہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،حادثہ بغیرپھاٹک ریلوے کراسنگ کے دوران پیش آیا. وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس،ملکی معاشی و سیاسی صورتحال زیرغورآئےگی،کابینہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک سے نمٹنے اور پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس بارے بھی حکمت عملی کا جائزہ لے گی کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پروین رحمٰن قتل کیس کی سماعت،عدالت نے قتل کی منصوبہ بندی کی دفعات شامل کرنےسےمتعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، 24نومبر کوسنایاجائے گا،پروین رحمٰن قتل کیس میں 5 ملزم گرفتارہیں. ملک بھرکی طرح جڑواں شہروں میں بھی ڈینگی کے وار جاری، اسلام آبادمیں مزید40 شہری ڈینگی بخار کا شکارہوکراسپتال جاپہنچے،راولپنڈی میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 48 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی. پاکستان میں کورونانےمزید6زندگیاں نگل لیں،24گھنٹوں کے دوران 216نئے مریض رپورٹ،مثبت کیسزکی شرح صفراعشاریہ 64فیصدرہی،ایک ہزار101افرادانتہائی نگہداشت وارڈز میں زیرعلاج ہیں. سی این جی پرسیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ،ریجن ٹوکےلئے سی این جی کی قیمت میں60 روپے فی کلوبڑھ گئی،ریجن ون کےلئےسیلز ٹیکس کی قیمت 58 روپےفی کلو مہنگی. ملک بھر میں موسم آج بھی سرداورخشک رہےگا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کےکچھ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کا امکان . ابوظہبی میں دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم عوام کے لیے کھول دیا گیا،25 ملین لیٹر پانی میں 68 ہزار سمندری حیات رکھی گئی ہیں،سات میٹر لمبا "سپر اسنیک نامی اژدھا" بھی توجہ کا مرکز، ایکوریم کی سیر کرنے میں سیاحوں کو دو گھنٹے تک کا وقت لگے گا