پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3بجے، 16 نومبر 2021

11:47 AM, 16 Nov, 2021

Rana Shahzad
این اے 130 ضمنی الیکشن،لاہور ہائیکورٹ میں جمشید اقبال چیمہ اورمسرت چیمہ کی کاغذات نامزدگی سے متعلق درخواست مسترد،اس سے قبل آر او اور ایپلیٹ ٹربیونل بھی درخواستیں مسترد کر چکا ہے. پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےقبل وزیراعظم متحرک،عمران خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اطلاعات فواد چودھری اور قانونی ٹیم سے مشاورت ،کل پیش کیے جانے والے بلز پرمشاورت،مشترکہ اجلاس کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال. مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس اہمیت اختیارکرگیا،حکومت اجلاس میں ارکان کی حاضری یقینی بنانےکےلیےسرگرم،حکومت کی طرف سےارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کومشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی پیشگی ہدایات جاری. پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، فواد چودھری کہتےہیں تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑےہیں، ای وی ایم پراتحادیوں کے تحفظات دور کردیئے، شیخ رشید نے کہامشترکہ اجلاس میں8سے10 بل لائے جائیں گے. ایم کیو ایم اوروفاقی حکومت کےدرمیان معاملات طے،متحدہ قومی موومنٹ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل کی حمایت کرےگی،وفاقی حکومت حیدرآبادیونیورسٹی اورمردم شماری کےبلوں میں ایم کیو ایم کا ساتھ دے گی. متحدہ اپوزیشن کاپوری قوت سےحکومت کی قانون سازی کاراستہ روکنے کا فیصلہ،تمام ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت،اپوزیشن لیڈرکی زیرصدارت مخالف پارٹیوں کی بڑی بیٹھک،مشترکہ اجلاس کےلیےحکمت عملی طے،شہبازشریف کہتےہیں حکومت نےعوام کو مہنگائی کےوبال میں مبتلا کیا،موجودہ سرکارسیاہ قوانین سےاپنی زندگی نہیں بچاسکے گی. بغیرمشاورت مشترکہ اجلاس بلانےپراپوزیشن کاسینیٹ اجلاس سےواک آؤٹ،یوسف رضاگیلانی نےکہا ایڈوائزری کمیٹی سے مشاورت کے بغیر کل مشترکہ اجلاس بلایاگیاہے،تمام طریقہ کارکوبلڈوزکرنےپراجلاس سےواک آؤٹ کررہےہیں. حمزہ شہبازکی چودھری شجاعت حسین کی تیمارداری کےلئےہسپتال آمد،خیریت دریافت کی،حمزہشہباز نے کہا صدر مسلم لیگ ق کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، اس موقع پراسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی بھی موجود تھے. عمران خان 5 برس پورے نہیں کریں گے،حکومت کو اقتدار میں لانے والے آج اپنی غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں،آصف زرداری کی احتساب عدالت میں میڈیاسےگفتگو، کہا اب اس غلطی کوسدھاراکیسےجائےگا یہ اللہ کو ہی معلوم ہے،امریکی پراپرٹی کیس میں آصف علی زرداری کی ضمانت منظور. سابق وزیراعظم کی حکومت پر کڑی تنقید،شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر الزام لگاجس کی تحقیقات ہونی چاہیئیں، نیب نے صرف نوازشریف کو سزا دلوانی ہے،لیگی رہنمانے کہاکہ نیب سیاستدانوں کا احتساب کرنے کے لیے بنایا گیا ریونیو عدالت کے حکم امتناعی پرمحکمہ ریونیو نےنوازشریف کی زرعی اراضی کی نیلامی کوروک دیا،15 دسمبر تک نواز شریف کے گھروں کی نیلامی کو روکا گیا ہے، سابق وزیر اعظم کی جائیداد کی نیلامی 19 نومبر کو ہونی تھی. گلگت بلتستان کےسابق چیف جج کے الزامات،اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت،اٹارنی جنرل سمیت فریقین عدالت میں پیش،سابق چیف جج رانا شمیم غیرحاضر،‏عدالت نے سابق جج سمیت دیگر فریقین کوشوکاز نوٹس جاری کردیئے،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیےکہ ججز بھی قابل احتساب ہیں لیکن لوگوں کا عدالتوں سے اعتماداٹھ گیا تو مسائل پیدا ہو جائیں گے،کیس کی سماعت 10 روز تک ملتوی. الیکشن کمیشن خو مختار ادارہ ، اس کا احترام کرنا ہوں، فواد چودھری کی اپنے بیان پرمعذرت،الیکشن کمیشن کا تحریری معافی نامہ جمع کروانے کاحکم،اعظم سواتی سے متعلق کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی. ناظم جوکھیو کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئےجو کچھ ہو سکاکریں گے ،اگر قتل کسی ایم پی اے نےکیا ہے تو وہ اس کا ذاتی فعل ہو سکتا ہے، سعید غنی نے کہا لاکھوں لوگوں کو بے گھر کرنے کا الزام اپنے سر نہیں لے سکتا، اسمبلی چھوڑ دوں گا مگر یہ کام نہیں کروں گا، بہت سی آبادیوں کو قانون بنا کر ریگولائز کیا جا سکتا ہے. ایک بار پھر غفلت ، ایک اور حادثہ،شیخوپورہ میں اسکول وین ٹرین کی زدمیں آگئی،خوفناک حادثے میں 3طالبات جاں بحق،9سے زیادہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،حادثہ بغیرپھاٹک ریلوے کراسنگ کے دوران پیش آیا. ملک بھرکی طرح جڑواں شہروں میں بھی ڈینگی کے وار جاری،اسلام آبادمیں مزید40 شہری ڈینگی بخار کا شکارہوکراسپتال جاپہنچے،راولپنڈی میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 48 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی. سی این جی پرسیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ،ریجن ٹوکےلئے سی این جی کی قیمت میں60 روپے فی کلوبڑھ گئی،ریجن ون کےلئےسیلز ٹیکس کی قیمت 58 روپےفی کلو مہنگی. ابوظہبی میں دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم عوام کے لیے کھول دیا گیا،25 ملین لیٹر پانی میں 68 ہزار سمندری حیات رکھی گئی ہیں،سات میٹر لمبا "سپر اسنیک نامی اژدھا" بھی توجہ کا مرکز، ایکوریم کی سیر کرنے میں سیاحوں کو دو گھنٹے تک کا وقت لگے گا. آئی سی سی نےآئندہ برس آسٹریلیا میں ہونےوالےٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے 7 میزبان شہروں کااعلان کردیا،ورلڈکپ کافائنل میلبورن کرکٹ گراونڈ میں ہوگا. پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے لیےقومی ٹیسٹ سکواڈمیں شامل کھلاڑی 18 نومبرکولاہورکےبائیوسیکیورببل میں داخل ہوں گے،ڈھاکہ میں ایک روزہ قرنطینہ کےبعد یہ کھلاڑی 23 نومبرکواسکواڈ جوائن کریں گے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ 24 نومبر کو چٹاگانگ روانہ ہوگا.
مزیدخبریں