ساجد سدپارہ کی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے دوران طبیعت ناساز
05:11 PM, 16 Nov, 2021
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ہیرو علی سدپارہ کے فرزند ساجد سدپارہ ماونٹ ایورسٹ بیس کیمپ پر نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساجد سدپارہ کو انکے ساتھیوں نے رسیوں سے باندھ رکھا ہے. واضح رہے کہ وہ چند روز قبل ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی مہم پر روانہ ہوئے تھے. ذرائع کے مطابق ساجد سد پارہ بلندی میں آکسیجن کی کمی کے باعث اس نفسیاتی مسئلے کا شکار ہوئے ہیں. دیگر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ساجد سد پارہ کی شناخت انکے پاس موجود پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے ہوئی ہے اورساجد سدپارہ کو رسیوں سے باندھ کر بیس کیمپ لانے کی کوششیں جاری ہے۔یاد رہے کہ ساجد سدپارہ گزشتہ ہفتے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہوئے تھے اور وہ ماونٹ کے نئے روٹ کی تلاش میں جانے والی ٹیم کے رکن ہیں. اس مہم میں ان کے ساتھ 70 سالہ فرانسیسی کوہ پیما مارک بیٹرڈ بھی شریک ہیں۔ واضح رہے کہ ساجد سد پارہ اپنے والد کے ہمراہ اس مہم میں شریک تھے تاہم ان کی طبیعت بگڑنے پر ان کے والد علی سد پارہ نے انہیں واپس بھیج دیا تھا۔