روسی میزائل پولینڈ میں گرنے سے دو افراد ہلاک

06:07 AM, 16 Nov, 2022

احمد علی
پولینڈ میں یوکرین کی سرحد کے قریب ہی روسی راکٹ گرنے سے2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیٹو کا رکن پولینڈ آوارہ روسی راکٹوں کا نشانہ بنا ہے، جس میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔روس نے اس وقت یوکرین کو میزائلوں کے ایک بیراج کا نشانہ بنایا جب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کو اپنے ملک کی سرحدوں کو قبول کرنا چاہیے اور امن مذاکرات کے لیے اپنی فوجوں کو واپس بلانا چاہیے۔ دوسری جانب پولینڈ کی فوج اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیش وزیر اعظم نے قومی سلامتی اور دفاعی امور کیلئے ایک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ کابینہ کے ترجمان پیوٹر مولر کی ٹویٹ میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ کمیٹی کس چیز پر بات کرنے والی ہے۔ ت
مزیدخبریں