جنت مرزا نے بریک اپ کی‌ وجہ خود بتا دی

07:03 AM, 16 Nov, 2022

احمد علی
ٹک ٹاک سے شہرت پانے والی جنت مرزا نے اپنے رشتے کے ٹوٹنے کی وجہ خود ہی بتا دی۔ معروف پاکستانی ٹک ٹاکر و ماڈل جنت مرزا نے اپنے بریک اپ کا اعلان کیا، کیا یہ خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی مگر اس خبر کا اعلان جنت مرزا نے خود فوٹو اینڈ ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے خود اپنے فینز کو بتایا کہ کہ میں مزید اب کسی رشتے میں نہیں ہوں، میں سنگل ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اب اس کی وجہ بھی مجھ سے نہ پوچھی جائے۔ دوسری جانب انہوں نے خود ہی وضاحتی اسٹوری لگا دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اپنی مری ہوئی حس مزاح کو دوبارہ زندہ کر لیں، اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے عمر بٹ (منگیتر) کی کلین شیو تصویر بھی شیئر کر دی۔ جس سے معلوم ہوا کہ انہوں نے عمر بٹ کی کلین شیو کرنے پر ایک مذاق کی صورت میں بریک اپ کی اسٹوری شیئر کی تھی۔
مزیدخبریں