اسلام ہائیکورٹ نے ارشدشریف کی والدہ کی درخواست نمٹادی
11:02 AM, 16 Nov, 2022
اسلام آباد ہائیکورٹ نےسینئر اینکر پرسن ارشدشریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ کوفراہم کرنےکےبعدان کی والدہ کی درخواست نمٹادی ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے عدالت کو ارشد شریف کی والدہ کوپوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے سےمتعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مرحوم ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سماعت کی . ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ارشد شریف کی والدہ کو فراہم کر دی گئی ہے۔ ارشدشریف کی والدہ کے وکیل نے بھی کہا کہ اتوار کے روز پوسٹ مارٹم رپورٹ دے دی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیس سے متعلق یہاں کیا ہو رہا ہے؟ وکیل بیرسٹر شعیب رزاق نے جواب دیا کہ یہاں کچھ نہیں ہو رہا، کہا ہماری ایک درخواست جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے بھی زیر التوا ہے۔ پاکستان میں بھی ایف آئی آر ہو سکتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ویسے تو ٹرائل بھی پاکستان میں ہوسکتا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل بھی پاکستان میں ہوا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے رپورٹ فراہم نہ کیے جانے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔