نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری،بابر اعظم تیسرے نمبر پر آگئے
12:23 PM, 16 Nov, 2022
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ میں بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو پہلے نمبر پر ہیں ان کے 859 پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستانی بیٹراور بلے باز محمد رضوان 836 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ وہ چوتھے نمبر سے تیسرے نمبر پرآگئے۔ آسی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ کے مطابق سری لنکا کے ہسارنگا کا پہلا نمبر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر افغانستان کے راشد خان اور تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے عادل رشید ہیں۔ پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر ہیں۔آل راؤنڈرز کے ٹاپ ٹین میں بھی کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔