ارشد شریف کی والدہ کا بیٹے کے قتل کی تحقیقات سے لاعلمی سے اظہار
12:34 PM, 16 Nov, 2022
ارشد شریف کی والدہ نے بیٹے کے قتل کی تحقیقات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہید ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ کے ایچ آر سیل کو خط لکھا ہے ۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں گھریلو خاتون ہوں اور ارشد شریف کے قتل کی کسی بھی قسم کی تحقیقات سے لاعلم ہوں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات اور گواہان پیش کرے. ارشد شریف کی والدہ نے بیٹے کے قتل کی تحقیقات اور گواہان پیش کرنے پر سپریم کورٹ کے خط کا جواب دے دیا.