محسن سپیڈ،شاہدرہ فلائی اوورز کا 10 ماہ کا کام 6 ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل
04:07 PM, 16 Nov, 2023
لاہور: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی 'محسن سپیڈ' کے باعث شاہدرہ فلائی اوورز کا 10 ماہ کا کام 6 ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی آج شاہدرہ فلائی اوورز کاافتتاح کریں گے، شاہدرہ میں جی ٹی روڈ، این فائیو سے منسلک تین، تین لینز پر مشتمل 850 میٹر طویل دو رویہ فلائی اوورز تعمیر کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے مسلسل دوروں اورمانیٹرنگ سے شاہدرہ چوک فلائی اوورزکو 6 ماہ سے بھی کم مدت میں ٹریفک کیلئے آج کھولا جا رہا ہے ۔ شاہدرہ فلائی اوورز سے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گا، شاہدرہ فلائی اوورز سے یومیہ تین لاکھ سے زائد گاڑیاں مستفید ہو نگی، شہریوں کے قیمتی وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔