روپے کی قدر میں‌بہتری،اسٹاک مارکیٹ 57 ہزار کی بلند ترین سطح‌سے تجاوز کرگیا

06:27 PM, 16 Nov, 2023

احمد علی
کراچی : کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 76 پیسے کی کمی ہوئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 38 پیسے پر پہنچ گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے 14 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ: دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں چوتھے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا، مارکیٹ 57 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح سے تجاوز کرگئی۔

100 انڈیکس میں 716 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 57 ہزار 397 پوائنٹس پر بند ہوا، انڈیکس میں 1.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 56 ہزار 680 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں 35 کروڑ 98 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، مجموعی طور پر 371 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 234 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں تیزی جبکہ 116 میں مندی ہوئی۔
مزیدخبریں