ڈونلڈ ٹرمپ نےکیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا

09:29 AM, 16 Nov, 2024

ویب ڈیسک:نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے اپنی کابینہ ارکان کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے نامزدگی کرتے ہوئے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیرولین وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی، وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کر رکھاہے، ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب صدر نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نظر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو بطور سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی منتخب کر لیا ہے۔

مارکو روبیو کو وزیرِ خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ مائیکل والز کو قومی سلامتی کا مشیر بنائے جانے کی توقع ہے۔

ممتاز سرمایہ کار اسکاٹ بیسینٹ ممکنہ طور پر وزیرِ خزانہ نامزد ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں