ویب ڈیسک: (علی زیدی) جیک پال نے سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن مائیک ٹائیسن کوٹیکساس میں ہونے والے سنسنی خیز میچ میں 74 کے مقابلے میں 78 پوائنٹس سے شکست دیدی ہے۔8 راؤنڈ کے مقابلے میں تینوں ججوں نے جیک پال کو فاتح قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق یو ٹیوبر باکسر جیک پال نے ہیوی ویٹ فائٹ میں سابق عالمی چیمپئین مائیک ٹائسن کو ہرا کو پوائنٹس سے میچ جیت لیا۔ تینوں ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق جیک پال 80-72،79-73،79-73 پوائنٹس کیساتھ میچ کے فاتح رہے۔
27 سالہ یوٹیوبر باکسر جیک پال نے سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن اور عمر رسیدہ باکسر ٹائی سن کو ٹف ٹائم دیا ۔ ٹائی سن تیسرے راؤنڈ تک میچ پر حاوی رہے۔8 راؤنڈ تک چلنے والے مقابلے کے باقی پانچوں راؤنڈز میں جیک پال ہی فاتح رہے۔
ٹیکساس کے آرلنگٹن میں واقع AT&T اسٹیڈیم میں باکسنگ میچ کو دیکھنے تقریبا 70 ہزار شائقین پہنچے تھے۔
جیک پال میچ کے دوران متحرک رہے اور ٹائی سن کی مکے مارنے کی ہر کوشش کو خوبی سے ناکام بناتے رہے ۔
یادرہے ٹائی سن نے 2005 میں ٹریول مین کیون میک برائیڈ کے ساتھ آخری باکسنگ میچ کھیلا تھا۔
تاہم اس میچ میں انہیں فیس کے طور پر 20 ملین ڈالر ادا کئے گئے ہیں جبکہ جیک پال کو 40 ملین ڈالر فیس ملی ہے جبکہ ٹائی سن کو اپنی گزشتہ عظمت کا دور دوبارہ دیکھنے کو بھی ملا ہے۔
جیک پال کا کہنا ہے کہ اس نے سابق چیمپئن ٹائی کی عمر کی وجہ سے میچ میں کچھ رعایتیں دیں۔ آٹھ طے شدہ راؤنڈ کی مدت کو تین کی بجائے دو منٹ تک مختصر کر دیا گیا، اور ٹائی سن کو روایتی 10 اونس کے مقابلے میں 14 اونس کےدستانے پہننے کی اجازت دی گئی۔
مائیک ٹائی سن کا کیریئر ختم نہ کرنے کا فیصلہ:
میچ کے اختتام پر لیجنڈری باکسر مائیک ٹائی سن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا کیئریئر ابھی ختم نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاید وہ ابھی مزید کھیل سکتے ہیں۔ یہ آئندہ کی صورتحال پر منحصر ہے کہ کیا ہوتا ہے۔
مائیک ٹائی سن نے حریف جیک پال کو تھپڑ رسید کردیا:
قبل ازیں باکسنگ مقابلے سے پہلے مائیک ٹائی سن نے حریف جیک پال کے منہ پر تھپڑ دے مارا۔ موقع پر موجود افراد نے مداخلت کرکے لڑائی سے روک دیا۔
رپورٹ کے مطابق جوں ہی مائیک ٹائی سن اور جیک پال وزن کرنے کی مشین کے پاس آئے تو مائیک ٹائی سن نے لپک کر اپنے حریف کے منہ پر زور دار تھپڑ رسید کردیا۔
باکسر مائیک ٹائی سن اور جیک پال کے درمیان باکسنگ میچ کو یادگار مقابلہ کہا جارہا ہے۔
58 سالہ لیجنڈری باکسرمائیک ٹائی سن کا وزن مبینہ طور پر 228.4 پاؤنڈ تھا جس پر تنازع پایا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹائی سن نے شائقین اور پرستاروں کی جانب سے اس موقع پر حمایت نہ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
تھپڑ مارنے کے واقعہ پر جب ان کے حریف اور مد مقابل باکسر سے ان کا ردعمل پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میں نے تھپڑ محسوس بھی نہیں کیا۔ وہ بڈھا اور ناراض ہے۔ اس کو مر جانا چاہیے۔
"میں نے محسوس بھی نہیں کیا- وہ ناراض ہے۔"
یاد رہے یہ مقابلہ ان کی بڑھتی عمر کی وجہ سے مائیک ٹائی سن کے لئے خطرناک قراردیا جارہا ہے۔
مائیک ٹائی سن 58سال کی عمر میں ایک 27سالہ مشہور یوٹیوبر جیک پال کا مقابلہ کریں گے۔ یہ غیر متوقع میچ مشہور شخصیات کو انٹرنیٹ اسٹریمنگ پر لانے اور ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑا کرنے کے رجحان میں سے ایک ہے۔
58سالہ سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائسن جو حال ہی میں پیٹ کے السر سے صحت یاب ہوئے ہیں، ٹیکساس کے آرلنگٹن کے اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں باکسنگ میچ میں 27سالہ یوٹیوبر اینڈ باکسر جیک پال سے مقابلہ کریں گے۔
باکسنگ کمیونٹی نے 40ملین ڈالر کے مقابلے والے اس میچ کی مذمت کی ہے، جسے ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف لائسنسنگ اینڈ ریگولیشن نے منظور کیا ہے۔ باکسنگ کمیونٹی نے اس مقابلے کو مشہور شخصیات کو انٹرنیٹ کے لیے استعمال کرنا اور اس کھیل کے فن کی قدر کو کم کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
یہ میچ آج خصوصی طور پر اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔باکسنگ کا یہ میچ نیٹ فلکس کے 28 کروڑ سبسکرائبر بغیر اضافی فیس ادا کیے دیکھ سکیں گے۔ عام طور پر باکسنگ کے میچز امریکی چینل ایچ بی او پر نشر ہوتے رہے ہیں تاہم اس مرتبہ نیٹ فلکس پر دکھایا جانا ایک خوشگوار تبدیلی تصور کیا جا رہا ہے۔
نیٹ فلکس پر پہلی مرتبہ کوئی باکسنگ میچ لائیو دکھایا جائے گا اور جس کے نشریاتی حقوق صرف سٹریمنگ سروس کے پاس ہی ہیں۔