ویب ڈیسک: فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے خاتون سےمبینہ زیادتی کرڈالی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ڈجکوٹ کے علاقہ محلہ شریف پورہ میں ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرڈالی۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ تین مسلح ڈاکو رات گئے دیواریں پھلانگ کر گھر میں گھس گئے پیسے اور موبائل فون چھین لیا،واردات کرنے کے بعد ایک ڈاکو نے بچوں کے سامنے زیادتی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 35 سالہ خاتون کا شوہر ٹرک ڈرائیور ہے جو گھر پر نہیں تھا۔سی پی او کامران عادل، ایس پی عابد ظفر اور ڈی ایس پی رانا عطاء الرحمن کی متاثرہ خاتون کے گھر آمد،سی پی او نےمتاثرہ خاتون کو انصاف کی یقین دہانی کرادی اور کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔