خارجی نور ولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار

12:16 PM, 16 Nov, 2024

ویب ڈیسک: خارجی نور ولی محسود کا چھپ کر پاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوراج کا سرغنہ خارجی نور ولی  چھپ کر پاکستان آنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ خارجی نور ولی شوال کی جانب سے پاکستان میں چھپ کر داخل ہو کر ایک ویڈیو ریکارڈ کرائے گا۔

ویڈیو ریکارڈ کرانے کا مقصد یہ بتانا ہوگا کہ وہ پاکستان میں ہے جبکہ ویڈیو کو ریلیز اس وقت کیا جائیگا جب وہ افغانستان واپس بھاگ چکا ہو گا۔ یہ بات بھی خارج از امکان نہیں کے وہ افغاستان میں ہی ویڈیو ریکارڈ کروا کر اسے پاکستان میں ہونے کا دعویٰ کر دے۔ اس سے قبل 13 نومبر 2024 کو خارجی نور ولی کی آڈیو لیک منظر عام پر آئی جس میں وہ نچلے درجے کے  دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 اور 14 نومبر کی درمیانی شب خارجی نور ولی اور حاجی گل بہادر گروپ کی آپس کی لڑائی میں خودکش حملےمیں 5 دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے تھے۔ 

دفاعی ماہرین کا ماننا ہے کہ خارجی نور ولی کا پاکستان میں چھپ کر داخل ہونا بھی گزشتہ پے درپے واقعات میں ناکامی کی وجہ سے دوسرے دہشت گردوں کی طرف سے آنے والے پریشر کا شاخسانہ لگتی ہے۔ سیکورٹی فورسز کی فتنۃ الخوراج کیخلاف کامیاب کارروائیوں نے خارجی نور ولی کو حواس باختہ کردیا ہے۔ پاک فوج کے روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسٹڈ آپریشنز نےفتنۃ الخوراج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ 

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان نقصانات کی بدولت فتنتہ الخوارج کی صفوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ خوارج کی بڑی تعداد خارجی نور ولی محسود کی نا اہلی سے متنفر ہو چکی ہے۔ اس کا واضح ثبوت خوراج کےسرغنہ نورولی محسود کی آڈیو لیک ہےجس میں وہ دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ 

دفاعی ماہرین کے مطابق نور ولی محسود کا پاکستان میں دراندازی کرکے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرانے کا مقصد اندرونی اختلافات کو چھپانا ہے۔ نچلے درجے کے دہشت گرد فتنہ الخوارج کی افغاستان میں عیاشی کرتی قیادت سے متنفر ہو چکے ہیں۔ خارجی نور ولی محسود کی یہ کوشش بے سود رہے گی کیونکہ اب نچلی سطح کے خارجیوں پر انکی قیادت کی حقیقت واضح ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں