بھکاریوں کی دادی کا چہلم: مٹن قورمہ،مربے اور بریانی،شاہانہ کھانےپر کروڑوں لگا دیے

12:42 PM, 16 Nov, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بھکاریوں نے اپنی دادی کے چہلم پر شاہانہ اور پرتعیش کھانے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ مہمانوں کی مٹن، مربوں اور قسم قسم کے مشروبات سے تواضع کردی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چہلم پر مہمانوں کو دیے جانے والے کھانے کی مثال ماضی میں نہ کہیں سنی نہ دیکھی۔ جہاں صرف مہمانوں کو پرتعیش کھانے پر لگ بھگ سوا کروڑ روپے خرچ کردیے گئے۔ 

بتایا گیا ہے کہ رسم چہلم پر ملک بھر سے 8 ہزار سے زائد بھکاریوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ جن کیلئے ناشتے میں خاص طور پر سری پائیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ رات کے کھانے کیلئے اڑھائی سوبکرے ذبح کیے گئے۔ 

کھانے میں نان، چاول، گاجر، سیب کا مربع اور تمام قسم کے مشروبات بھی پیش کیے گئے۔ مہمانوں کو پرائیویٹ مارکی میں کرسیوں پر بٹھا کر اعلیٰ قسم کا کھانا دیا گیا۔

مزیدخبریں