’’ونٹر از کمنگ’’ یورپ کو روسی گیس کی سپلائی بند ، جرمن چانسلر کا پیوٹن کوفون

12:59 PM, 16 Nov, 2024

ویب ڈیسک: یوکرائن نے کہا ہے کہ وہ ’’ گیز پروم ’’ روسی گیس کمپنی سے ٹرانزٹ معاہدے میں توسیع نہیں کرے گا جبکہ صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے  جرمن چانسلر نے روسی صدر کو فون کیا ہے۔ یورپ میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ۔

 رپورٹ کے مطابق روس کا یورپ تک گیس برآمد کرنے کا سب سے پرانا راستہ، یوکرین  میں  ایک پائپ لائن جو ممکنہ طور پر دسمبر میں بند ہوجائے گی۔

یوکرین نے کہا ہے کہ وہ روس کو اس منافع سے محروم کرنے کے لیے روسی سرکاری کمپنی Gazprom کے ساتھ ٹرانزٹ معاہدے میں توسیع نہیں کرے گا جس کے بارے میں Kyiv کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف جنگ میں مالی اعانت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ماسکو کی جانب سے آسٹریا کے لیے گیس کی معطلی کےبعد روس اب صرف ہنگری اور سلوواکیہ کو گیس کی اہم مقدار فراہم کرے گا،  یادرہے  یوکرین  روس جنگ  سے پہلے یورپی یونین کی 40 فیصد گیس کی ضروریات روس نے  پوری کیں۔

 تاہم جرمن چانسلر اور روسی صدر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ، جس پر یوکرائن نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پینڈورا باکس کھل  گیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جرمن چانسلر اولاف شولز اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ہونے والی فون کال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ’پنڈورا باکس‘ کھول دیا ہے۔

 یادرہے یوکرین جنگ کے باوجود  جرمنی اور یورپی یونین اس وقت بھی روسی توانائی کے بڑے خریدار ہیں۔

جرمن چانسلر شولس اور روسی صدر پوٹن کے مابین یہ بات چیت ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ صدر پوٹن کو فون کرنے سے قبل چانسلر شولس نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے بھی رابطہ کیا تھا۔

چانسلر شولس اور صدر پوٹن کے مابین  تقریبا دو سال بعد یہ کسی بھی طرح کا پہلا رابطہ تھا۔  دونوں رہنماؤں کے مابین آخری مرتبہ دسمبر 2022ء میں بات چیت ہوئی تھی۔

 دوسری طرف آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر نے کہا کہ گیز پروم کی جانب سے سپلائی ختم کرنے کا نوٹس طویل عرصے سے متوقع تھا اور آسٹریا نے تیاری کر لی ہے۔

انہوں نے  میڈیا کو بتایا، "کوئی گھر یا چولہا ٹھنڈا نہیں ہو گا... گیس کا کافی ذخیرہ  موجود ہے۔"

نیدرلینڈز کے TTF مرکز میں گیس فیوچر کی قیمت 5% تک بڑھ کر تقریباً €475 ($502) فی ہزار مکعب میٹر، یا €46 فی میگا واٹ گھنٹے تک پہنچ گئی ہے جو ایک سال میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

مزیدخبریں