تحریک انصاف کا امریکی حمایت کیلئے صدربائیڈن کو ایک اور خط 

03:23 PM, 16 Nov, 2024

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن منظرعام پر آگیا۔ "امریکی مداخلت نامنظور" سے "امریکی عدم مداخلت نامنظور" کا دلچسپ سفر!!

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چند حمایتیوں نے قومی مفاد میں کام کرنے کی بجائے سیاسی مفاد کو ایک مرتبہ پھر فوقیت دے دی۔ 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خط پر خط: تحریک انصاف کے چند امریکی حمایتی اتنے با اَثر ہیں یا کہانی کچھ اور؟ تحریک انصاف کے اصل حمایتی کون؟ خط در خط در خط نے سوالوں کے انبار لگا دیے۔ خط میں نا کشمیر کا ذکر نا پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کا۔۔۔ خط میں پاکستان کی معاشی مدد کی کوئی درخواست نہیں۔اَثر ورسوخ کا استعمال صرف تحریک انصاف کے حق میں کیوں؟  

اگر بات انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ہے تو ایسا کوئی خط کبھی کشمیریوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر کیوں نا لکھوایا جا سکا؟

خط میں پاکستان پر بے جا الزامات کا ذکر، الیکشن میں دھاندلی کی طوطا کہانی اور بنا ثبوت متفرق الزامات موجود ہیں۔ 

صدر بائیڈن کو لکھے گئے خط میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست کرکے تحریک انصاف نے اپنے ہی بیانیے کو زمین بوس کر دیا۔

"غلامی نا منظور" کا علم بلند کرنے والوں نے "آزادی نامنظور" کا نعرہ لگا دیا۔

خط میں اسلام آباد میں موجود امریکی سفیر  اور امریکی سفارت خانے پر بھی بے جا تنقید! امریکی سفارت خانہ کا رویہ بدلنے کی آرزو بھی خط میں موجود ہے۔ بائیڈن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی کوئی بھی تگ و دو ہمارے علم میں نہیں۔ 

یاد رہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان نے امریکی سفارت خانے کی سرگرمیوں کے خلاف انتہائی سخت بیانیہ بنایا تھا۔

مزیدخبریں