شاہ محمودنےقوم کےنام کیاپیغام بھیجا؟مہربانوقریشی نے بتادیا

03:54 PM, 16 Nov, 2024

ویب ڈیسک:  مہر بانو قریشی نے کہا  کہ شاہ محمود قریشی کے پاکستانی عوام کو پیغام دیا ہے کہ 24 نومبر کی کال اہم ہے۔شاہ صاحب نے کہا ہے آئین کی بالا دستی کیلئے لوگوں کو نکلنا پڑے گا۔ پاکستانی عوام 24 تاریخ کو اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔8 فروری کے مینڈیٹ کی بحالی کیلئے لوگوں کو کھڑا ہونا پڑے گا۔اگر ہم نے آواز نہ اٹھائی تو پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے پاکستانی عوام کو پیغام دیا ہے کہ 24 نومبر کی کال اہم ہے۔شاہ صاحب نے کہا ہے آئین کی بالا دستی کیلئے لوگوں کو نکلنا پڑے گا۔جس طرح سے عدلیہ کو محکوم بنایا گیا اسکے بعد انصاف کی امید نہیں رہی۔ لوگوں کو جیلوں اور ملٹری جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسیران کو انکے پیاروں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ریاست کو فیصلہ کرنا ہوگا پاکستان نے کہاں جانا ہے۔ پاکستانی عوام 24 تاریخ کو اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔8 فروری کے مینڈیٹ کی بحالی کیلئے لوگوں کو کھڑا ہونا پڑے گا۔اگر ہم نے آواز نہ اٹھائی تو پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی۔پنجاب میں چنتخب وزیر اعلیٰ کو بٹھایا گیا ہے۔

مہربانوقریشی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ڈیڑھ سال سے جیل میں ہیں عوام کیلئے ہیں۔بانی پی ٹی آئی ڈتا ہوا ہے عوام کی قربانی کیلئے۔اب بانی پی ٹی آئی نے واضع احکامات دیئے ہیں۔امید ہے حکومت جمہوری سوچ کا مظاہرہ کرے گی۔امید ہے حکومت لوگوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں نہیں کرے گی۔

مزیدخبریں