روہت شرما دوسری بار باپ بن گئے

04:07 PM, 16 Nov, 2024

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما دوسری بار باپ بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما دوسری بار باپ بن گئے ہیں، ان کی اہلیہ ریتیکا نے 15 نومبر کو ممبئی میں بیٹے کو جنم دیا، روہت شرما اس خوشی کے موقع پر ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارت کی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں گئے تھے۔

اب جبکہ روہت شرما باپ بن چکے ہیں، یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ آسٹریلیا جا سکتے ہیں اور اس ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بورڈ نے ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ روہت شرما آسٹریلیا جائیں گے یا نہیں، لیکن ان کے جانے سے ہندوستان کی اوپننگ کی پریشانی حل ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں