شوکازنوٹس کا جواب دیدیا،پارٹی سے اچھے کی امیدہے،زین قریشی

04:17 PM, 16 Nov, 2024

ویب ڈیسک: ممبر قومی اسمبلی زین قریشی نے کہا ہے کہ میرا پورا خاندان مشکلات سے گزرا ہیں۔24 تاریخ کو میں اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ احتجاج کے لئے نکلوں گا۔ کیوںکہ میں پارٹی کا کارکن ہوں، پارٹی نے مجھے شوکاز نوٹس جاری کیا اسکا جواب بھی دیا ہے،میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر ممبر قومی اسمبلی زین قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑے عرصے سے خاموش ہوں کیوںکہ میں پارٹی کا کارکن ہوں، پارٹی نے مجھے شوکاز نوٹس جاری کیا اسکا جواب بھی دیا ہے،میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں،میرا معاملہ پارٹی کے سامنے ہے میں اچھے کی امید رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں لگی لپٹی کرنے والا نہیں ہوں سیدھی بات کرتا ہوں،میں نے کل کے پی میں بلائے گئے اجلاس میں شرکت کی ہے، پارٹی کے لوگوں سے ملاقات ہوئی تمام چیزیں ڈسکس ہوئی ہیں،ہم پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں کھڑے رہیں گے،میں وہ واحد ممبر ہوں جسکو قومی اسمبلی سے گرفتار کیا گیا۔

زین قریشی نے مزید کہا کہ میرا پورا خاندان مشکلات سے گزرا ہیں۔24 تاریخ کو میں اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ احتجاج کے لئے نکلوں گا۔

مزیدخبریں