ایسا گاؤں جہاں مینڈکوں کی شادی کرائی جاتی ہے

11:53 PM, 16 Nov, 2024

ویب ڈیسک:(محمدساجد) بھارت میں آج بھی عجیب و غریب رسومات ادا کی جاتی ہیں جن کو سن کر حیرانی ہوتی ہے، آپ یہ جان کر دنگ رہ جائیں گے کہ بھارت میں ایک ایسا گاوں ہے جہاں بارش نہ ہونے پر مینڈکوں کی شادی کرائی جاتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ہندوستان اپنے ثقافتی تنوع کے لیے جانا جاتا ہے، ملک میں بے شمار عجیب و غریب رسومات ادا کی جاتی ہیں جو اکثر لوگوں کی توجہ حاصل کرتی ہیں، بھارت میں ایک ایسا گاؤں ہے جہاں بارش لانے کے لیے مینڈکوں کی شادی کی جاتی ہے، بھارتی ریاست آسام  کے ایک گاؤں رنگدوئی میں یہ عجیب و غریب رسم ادا کی جاتی ہے، وہاں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ خشک موسم کی صورت میں مینڈکوں کی شادی کرائی جائے تو بارش آتی ہے، مینڈکوں سے شادی کرنے سے بارش کے دیوتا ’بھگوان بارون‘ کو خوش کیا جاتا ہے،مینڈک کی روایتی شادی میں کئی لوگ شامل ہوتے ہیں

شادی کی رسومات کیسے ادا کی جاتی ہیں؟

کسی روایتی شادی کی طرح رسومات ادا کی جاتی ہیں، دیہاتیوں کا ایک گروپ دلہن کی طرف کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ دوسرا گروہ دولہا کی طرف سے ذمہ داری سنبھالتا ہے۔ 'مینڈک جوڑے' کے لیے ہلدی کی تقریب کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، شادی کے دن دونوں مینڈکوں کو تیل اور ’سنڈور‘ سے سجایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں